خیبر پختونخوا حکومت کا زیادتی وقتل کے ملزمان کو عبرتناک سزائیں دینے کیلیے قانون سازی کا فیصلہ

پشاور(ویب ڈیسک)خیبر پختونخوا حکومت نے معصوم بچوں کے ساتھ زیادتی اور قتل کرنے والے ملزمان کو عبرتناک سزائیں دینے کے لیے قانون سازی کا فیصلہ کیا ہے۔ اسپیکر خیبرپختونخواہ اسمبلی نے معصوم بچوں کے ساتھ زیادتی اور قتل کرنے والے ملزمان کو عبرتناک سزائیں دینے کے لیے قانون سازی سے متعلق پارلیمانی کمیٹی تشکیل دیدی ہے جس میں قانونی ماہرین کے ساتھ علماء کرام کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

اسپیکر مشتاق غنی نے اپنے ویڈیو پیغام میں ضلع نوشہرہ میں 8 سالہ معصوم بچی کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس واقع کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، ہم نے ایسے واقعات کے خلاف اسمبلی میں کھڑے ہوکر مذمتی احتجاج کیا اور میں خود اس احتجاج کا حصہ بنا۔ اسپیکر مشتاق غنی کا کہنا تھا کہ بہت جلد اس حوالے سے قانون تیار کرکے اسمبلی میں پیش کیا جائے گا، آئین پاکستان کے تحت ایسے ملزمان کو سنگین ترین سزائیں دینے کے لیے قانون سازی کریں گے تاکہ ایسے ملزمان کو نشانے عبرت بنایا جاسکے قانون سازی کے حوالے سے مہم بھی چلائی جائے گی تاکہ معلوم ہوسکے کہ ایسے جرم کی کیا سزاء ہوگی۔

HARASMENTKPKNEW LAW ABOUT HARASMENT
Comments (0)
Add Comment