خیبر پختونخوا فوڈ اتھارٹی کا دائرہ کار مزید پانچ اضلاع تک بڑھا دیا گیا

سوات (زما سوات ڈاٹ کام)خیبر پختون خوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کی ڈسٹرکٹ مالاکنڈ ٹیم کی کمشنر مالاکنڈ ظہیر الاسلام سے ملاقات، خیبر پختون خواہ فوڈ اتھارٹی کا دائرہ کار مزد پانچ اضلاع تک بڑھا دیا گیا ہے جس میں ضلع مالاکنڈ، اپر اینڈ لوئر دیر، بونیر اور چترال شامل ہے۔ کمشنر مالاکنڈ سے ملاقات میں فوڈ اتھارٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر مالاکنڈ اسد قاسم نے نئے اضلاع میں قائم شدہ دفاتر اور کام کے نوعیت کے بارے میں تفصیلات پیش کی۔ کمشنر مالاکنڈ ظہیر الاسلام صاحب نے نئے تعینات شدہ افسران کو محفوظ خوراک کی فراہمی کے حوالے سے اپنی تمام توانائیاں بروئے کار لانے کی ہدایت کی اور خوراک سے منسلک کاروباری طبقے کو فوڈ سٹینڈرڈز کے مطابق کام کرنے کے لئے تکنیکی معلومات فراہم کرنے پر زور دیا۔ ملاقات میں تمام اضلاع کے اسسٹنٹ ڈائرکٹرز اور فوڈ سیفٹی آفیسران نے شرکت کی۔ فوڈ اتھارٹی ٹیم کی طرف سے کمشنر مالاکنڈ کو اعزازی شیلڈ پیش کی گئی۔

KP food
Comments (0)
Add Comment