سوات (زما سوات ڈاٹ کام:29نومبر2017ء) ڈٰیڈک چئیرمین ایم پی اے فضل حکیم کے دفتر کی بجلی محکمہ واپڈا نے کاٹ دی،واپڈا اہلکار بلوں کی عدم ادائیگی کی وجہ سے بجلی میٹر اپنے ساتھ لے گئے،ذرائع کے مطابق ڈیڈک چئیر مین ایم پی اے فضل حکیم کے دفتر کے ذمہ دس مہینوں کے بجلی بلوں کے بقایات جات تھے جس پر محکمہ واپڈا کے اہکاروں نے بدھ کے روز ڈٰیڈک چئیر مین کے دفتر کی بجلی کاٹ لی اور میٹر اپنے ساتھ لے گئے۔