دنگرام،موٹر کار اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجے میں چار افراد زخمی

سوات(زما سوات ڈاٹ کام۔03اگست2017ء)مینگورہ کے علاقہ دنگرام میں موٹر سائیکل اور موٹر کار میں تصادم کے نتیجے میں خاتون سمیت چار افراد زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کے لئے سیدو شریف اسپتال منتقل کردیا گیا،ذرائع کے مطابق مینگورہ کے نواحی علاقہ دنگرام رشہ گٹہ کے قریب موٹر کار جس میں خاتون سمیت تین افراد سوار تھے کا موٹر سائیکل کے ساتھ تصادم ہوا ،حادثے کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار بلال خان ولد شفیق الرحمان سکنہ پانڑ،محمد،مصطفی اور ایک خاتون ساکنا ن کوہستان شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لئے سیدو شریف اسپتال منتقل کردیا گیا۔

Accidentinjured