دنگرام میں باؤلے کتوں کے کاٹنے سے 7 بچے زخمی ہو گئے

سوات (زما سوات ڈاٹ کام :16دسمبر2017ء)سوات کے علاقے دنگرام میں باؤلے کتوں نے 7 بچوں کو کاٹ کر زخمی کردیا۔ اسپتال میں ویکسین نایاب ہونے پر بازار سے ویکسین نایاب ہوگئے۔ شہریوں نے باؤلے کتوں کوٹھکانے لگانے کا مطالبہ کردیا۔ واضح رہے کہ دنگرام باؤلے کتوں نے حملے کرکے سات بچوں کو کاٹ کر زخمی کردیا ہے جنہیں فوری طبی امدا د کے لئے اسپتال لایاگیا جہاں ابتدائی طبی امداد دی گئی تاہم اسپتال میں کتے کے کاٹے کی ویکسین نہ ہونے پر لوگوں نے بازار سے ویکسین خرید لائے۔ علاقے کے عوام نے دنگرام میں باؤلے کتوں کی بھر مار کو تشویشناک قراد دیتے ہوئے ٹھکانے لگانے اور اسپتال میں ویکسین فراہم کرانے کامطالبہ کیا ہے ۔

DangramKokaraiMad Dogs