دنگرام میں جھلسنے والا معذور شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام:16جنوری2017) مینگورہ کے نواحی علاقہ دنگرام میں جھلسنے والا معذورشخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا،ذرائع کے مطابق گزشتہ روز معذور شخص رحمت علی ولد بابر خان اپنی دکان میں موجود تھا کہ گیس سلنڈر کی وجہ سے دکان میں آگ لگ گئی جس کی زد میں آکر وہ جھلس کر زخمی ہوگیا،رحمت علی کو زخمی حالت میں ٹیکسلا ک اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں پر گزشتہ روز وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔رحمت علی کی لاش منگل کے روز آبائی علاقے پہنچا دی گئی جہاں پر انہیں آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔

DangramdeadFire