دوبارہ گنتی میں بھی امیر مقام کو شکست کا سامنا،عزیزاللہ گران کو 68 ووٹوں کی برتری

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 08 آگست 2018ء) سوات کے صوبائی حلقہ پی کے چار PK-4 پر امیر مقام نے دوبارہ گنتی کیلئے درخواست دائر کی تھی جوکہ منظور کرالی گئی تھی تاہم ووٹوں کے چار تھیلوں کی عدم موجودگی کی وجہ سے بار بار گنتی کا عمل روکا گیا اور 31 جولائی کو الیکشن کمیشن کو غیر موجود تھیلوں بارے تحریری درخواست بھجوادی گئی جس کے بعد کل بروز منگل الیکشن کمیشن کے حکم پر چار پولنگ اسٹیشنوں کے تھیلے ضلعی ریٹرننگ آفیسر کے حوالہ کردئے گئے لیکن امیر مقام کی جانب سے ناکافی نمائندگی کے باعث ان چار تھیلوں کی گنتی کا فیصلہ آج تک موخر کردیا گیا تھا۔ جس کے بعد آج صبح 9 بجے سے ایک مرتبہ پھر گنتی کا عمل شروع کیا گیا اور بقیہ چار تھیلوں کی گنتی آج دوپہر کو مکمل کردی گئی جس کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار برائے حلقہ پی کے 4 اور سابقہ ایم پی اے عزیزاللہ گران کی برتری برقرار رہی اور 68 ووٹوں کیساتھ دوبارہ گنتی میں بھی جیت گئے،واضح رہے کہ یہ نشست عزیز اللہ گران نے دوسری مرتبہ اپنے نام کرلیا ہے

آگیاامیر مقامپی کے چارتھیلےسواتعدالتعزیزاللہ گرانغائبفیصلہ
Comments (0)
Add Comment