دیر بالا: ڈگری کالج کے قریب ٹرالا گاڑی کے خوفناک حادثے میں دو افراد جاں بحق جبکہ دو شدید زخمی ہو گئے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال دیر بالا منتقل کر دیا گیا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ ٹرالا کے بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔