ذلفان دی بینڈ کی جانب سے نئے سال کی خوشی میں تقریب کا انعقاد

سوات (زما سوات ڈاٹ کام:یکم جنوری2018ء) ذلفان دی بینڈ کی جاب سے نئے سال کی خوشی میں تقریب کا انعقاد کیا گیا،تقریب میں موسیقی کا اہتمام کیا گیا جبکہ سوات کے معروف شعراء حنیف قیص ، عثمان اولسیار ،ریاض حیران ، فضل حمید ، نور حسین خادم ، گران اور دیگر نے اپنے کلام پیش کرکے بختون قوم اور ملک سے محبت کا اظہار کیا ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سید آصف علی شاہ باچہ نے کہا کہ شعراء اور ادیبوں کی ملک کی تعمیر وترقی میں اہم کردار ہوتا ہے ، شعراء اور ادیب نوجوانوں کو بے راہ وری سے بچانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں کیونکہ نوجوان قوم کا اصل سرمایہ ہے ، انہوں نے کہا کہ آئے نئے سال کے آغاز پر عزم کرتے ہیں کہ وطن عزیز کی سلامتی اور تعمیر وترقی کے لئے اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے۔

New year evePress ClubZulfan