سوات (زما سوات ڈاٹ کام :22دسمبر2017ء )رحیم آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نوسربازوں کو گرفتار کر کے جعلی کرنسی برآمد کرلی،پولیس کے مطابق رحیم آباد پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او اقبال نسیم نے پولیس نفری کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے نوسربازوں عبدالبصیر،سنگین اور کمال کو گرفتار کر کے ان سے82ہزار کے قریب جعلی کرنسی برآمد کرلی۔