سوات (زما سوات ڈاٹ کام:22مئی2018) ڈسٹرکٹ پولیس افیسر سوات کیپٹن ریٹائرڈ واحد محمود نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں عوام کی جان ومال کے تحفظ کے لئے پولیس گشت کو 24گھنٹے یقینی بنا دیا ہے اور اہم شاہراہوں اور بازاروں سمیت ضلع بھر میں نماز تراویح کے دوران پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے ، میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک برکتوں اور رحمتوں کا مہینہ ہے اور عوام اس بابرکت مہینے سے بھر پور فائدہ اٹھا کراپنے رب کو راضی کرنے کیلئے زیادہ سے زیادہ عبادات کریں اور اس بابر کت مہینے میں عوام کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنانے کے لئے 24گھنٹے پولیس کا گشت یقینی بنادیا ہے اور شفٹوں میں پولیس کی نفری کو 24گھنٹے چوکنا کردیا ہے جوکہ شہر میں اہم شا ہراہوں اور بازاروں میں گشت کررہی ہے جبکہ افطاری اور تراویح کے اوقات میں مساجد کے باہر بھی خصوصی دستے تعینات کئے گئے ہیں تاکہ عوام اپنے عبادات کو ادا کریں اور ان کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکیں ۔