رواں سال پندرہ ہزار شدت پسندوں کو گرفتار کیا گیا،آئی جی پولیس صلاح الدین محسود

سوات (زما سوات ڈاٹ کام 15جولائی 2017ء ) انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا صلاح الدین خان نے کہا ہے کہ رواں سال 32ہزار سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن میں پندرہ ہزار پانچ سو شدت پسندوں کو گرفتار کیا گیا جبکہ بھاری مقدار میں اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمد کیا گیا ، پولیس ٹریننگ سکول سوات میں پاسنگ آوٹ پریڈ کے موقع پر تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج 247اہلکار تر بیت مکمل کرگئے جس میں21خواتین بھی شامل ہیں اور جدید تربیت کے وجہ سے پولیس ہر قسم کی چیلنجز سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور خیبر پختونخوا پولیس پورے ملک کی با صلاحیت پولیس بن چکی ہے ، انہوں نے کہا کل کے سوات اور آج کے سوات میں زمین اسمان کا فرق ہے ، پہلے پورے صوبے میں صرف 3ٹریننگ سکول تھے جبکہ موجودہ حکومت نے اسکو گیارہ تک پڑھا دیا ہے ، جس سے ہر ضلع کے ریکروٹس اپنے اضلاع میں تربیت حاصل کررہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ دوران 32632سرچ اینڈ سٹرائیک اور ایک لاکھ 53ہزار سنیپ اپریشن کئے گئے جس میں ایک لاکھ ستائیس ہزار مشکوک افراد کا ریکارڈ گیا گیا ، جس میں پندرہ ہزار پانچ سو شدت بسندوں کو گرفتار اور 42000غیر قانونی اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمد کیا گیا ، انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں دن بدن بہتری آرہی ہے پولیس نے 900شدت پسندوں کا چالان عدالتوں میں بھیجا ، انہوں نے کہا کہ صوبے میں دہشت گردی میں 83فیصد کمی آئی ہے جبکہ جراء و سزاء کا عمل جاری ہے جس میں7500 اہلکاروں کو سزائیں دی گئی ہے ، انہوں نے کہا کہ ملاکنڈ ڈویژن میں پولیس کاکردار فعال ہوا ہے اور انکے کردار کو بڑھا دیا ہے ۔

IG PoliceKPKPoliceSlah-ud-din Mehsood