روح الامین نایاب کی کتاب ” زندان زیست ” کی تقریب رونمائی

سوات (زما سوات ڈاٹ کام:16مارچ2018)شاعر و ادیب روح الامین نایاب کے کتاب “زندان زیست ” کی تقریب رونمائی ، اردو شاعری پر مشتمل کتاب کے رونمائی کی تقریب میں شعراء کرام ، سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی ، تقریب کے مہمان خصوصی عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری و سابق وزیر واجد علی خان تھے ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ، واجد علی خان ، ضلعی ناظم محمد علی شاہ ، ہمایون مسعود ، حنیف قیس ، روح الامین نایاب و دیگر نے کہا کہ شعراء کرام معاشرے کی آنکھیں ہوتی ہیں اور اس وجہ سے ان کے لکھنے میں اثر ہوتا ہے ، انہوں نے کہا کہ شعراء کرام حساس لوگ ہوتے ہیں اور معاشرے پر گہری نظر رکھتے ہیں اور جو دیکھتے ہیں یا محسوس کرتے ہیں اسے الفاظ میں پیرو کر شعر کی شکل دیتے ہیں ، ان کے لکھنے میں انتہائی اثر ہوتا ہے لہٰذا انہیں چاہیئے کہ نسل نو کی بہتر مستقبل کیلئے معاشرے کے مسائل کو مثبت طریقے سے قلم کے ذریعے لکھیں تاکہ ان کی تربیت بہتر ہو اور وہ بہتر طریقے سے ملک وقوم کی خدمت کرسکیں ۔

Book ExhibitionSwat Press Club