روزنامہ ہم عوام کے سات سال مکمل ہونے پر تقریب کا انعقاد

سوات (زما سوات ڈاٹ کام:06مئی2018) روزنامہ ہم عوام کے سات سال مکمل ہونے پر سوات پریس کلب میں تقریب کا انعقادکیاگیا جس کے مہمان خصوصی چیئرمین ڈیڈک ایم پی اے فضل حکیم خان تھے ،اس موقع پرایم پی اے فضل حکیم خان ،ایم این اے سلیم الرحمان ،این اے 3سے متوقع امیدوارانجینئرعمرفاروق،تحصیل ناظم اکرام خان،شہزادعالم،رشید اقبال،غلا م فاروق،فضل رحیم خان ،پرویزعالم پاپااوردیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ روزنامہ ہم عوام نے بہت کم وقت میں جو مقبولیت حاصل کی ہے وہ اس اخبار کی ٹیم کی بھرپورمحنت کا منہ بولتا ثبوت ہے،انہوں نے کہاکہ ہم عوام وقتاََ فوقتاََ علاقائی مسائل اور عوامی مشکلات کو اجاگر کرکے انہیں متعلقہ حکام سے سامنے لارہاہے جبکہ یہاں کے عوام کے بیشتر مسائل ہم عوام کی نشاندہی پر حل ہورہے ہیں جس پر اخبار کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،انہوں نے کہاکہ روزنامہ ہم عوام صرف ایک اخبار ہی نہیں ایک تحریک بھی ہے جو عوامی مسائل کی نشاندہی اور ملک وقوم کی تعمیر وترقی میں کرداراداکررہاہے۔

Swat Press Club
Comments (0)
Add Comment