رکن صوبائی اسمبلی فضل حکیم نے مینگورہ بازار کا دورہ کیا

زما سوات(12مئی2019ء)چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے مقدس ماہ کے دوران عوام کو سستا اور معیاری اشیائے خوردونوش فراہم کرنا ہماری ترجیحات میں شامل ہے اس سلسلے میں حلقہ پی کے 5میں سستا بازار،تمام یوٹیلٹی سٹورز پر روزمرہ استعمال کی اہم اشیاء رعایتی نرخوں پر،بازاروں میں عوام کو اشیائے خوردونوش کی طے شدہ نرخوں پر فراہمی، بجلی گیس، پانی کی دسیتابی کی مانیٹرنگ کے لیے انتظامیہ کی سطح پر کنٹرول روم اور ڈیڈیک آفس سیدو شریف میں ہر قسم جائز شکایات کیلئے ڈیڈیک کمپلینٹ سیل کا قیام جبکہ حلقہ پی کے 5کے عہدیداروں کے سطح پراس با برکت مہینے میں ایک کمیٹی تشکیل دی ہے اس کمیٹی کے فوکل پرسنزماہ رمضان میں روزانہ کے بنیاد پر مینگورہ کے مختلف بازاروں میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور رمضان سستابازار کا معائنہ کررہے ہیں جو ہمیں روزانہ کے بنیاد پر رپورٹ پیش کررہے ہیں وہ مینگورہ بازار کے دورے کے موقع پر لوگو ں سے گفتگو کررے تھے اس موقع پر ضلعی کونسلر فضل ربی راجہ، حلقہ پی کے 5 کے ایڈیشنل ڈپٹی سیکرٹری فضل رحمن خان، پریس سیکرٹری و ترجمان احمد شاہ، سٹی نائب صدر ناھد شاہ،عثمان علی مانے اور دیگر بھی چیئرمین ڈیڈیک کے ہمراہ تھے فضل حکیم خان کے نے شہریوں سے باتیں بھی کیں اورتاجر برادری سے بھی ملاقات کی اور اُن کے مسائل بھی سنے جبکہ بعض مسائل موقع پر حل کئے اور دیگر کیلئے متعلقہ محکموں کو ہدایت جاری کی فضل حکیم خان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان اوران کی ٹیم ملک کے بہترین مفاد میں تمام اداروں کی بہتری کیلئے سخت جدوجہد کررہے ہیں عوام حکومت کا ساتھ دیں انہوں نے کہا کہ ہم عوام کے خادم ہے اور عوامی مسائل کے حل میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی لوگوں نے ہمیں اپنے مسائل کے حل کیلئے منتخب کیا ہے اور ہم اپنی ذمہ داری دن رات احسن طریقے سے پوری کرینگے۔

Fazal HakeemMPAPTi
Comments (0)
Add Comment