سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔ یکم اکتوبر2017ء) رکن قومی اسمبلی مسرت احمد زیب نے کہا ہے کہ رہائشی علاقے میں ڈمپنگ یارڈ کا قیام بے وقوفی ہے،انگلستان کی مثالیں دینے والے یہ بتائیں کہ کیا انگلستان میں پہاڑوں کے اوپر ڈمپنگ یارڈ بنائے گئے ہیں،اتوار کے روز رکن قومی اسمبلی مسرت احمد زیب نے کونترومیرہ کا دورہ کیا اور وہاں اہلیان علاقہ سے ملاقات کی،اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے مینگورہ شہر کی گندگی کے لئے ڈمپنگ یارڈ کے لئے جو جگہ مختص کی ہے وہ غیر موزوں ہے اور میں سمجھتی ہوں کہ یہ سراسر بے وقوفی ہے،انہوں نے کہا کہ پہاڑوں کے اوپر ڈمپنگ یارڈ نہیں ہوتے بلکہ رہائشی علاقے سے باہر کھلے میدانوں میں اس کے لئے بڑے بڑے کھڈے بنائے جاتےہیں،انہوں نے کہا کہ یہاں پر سکول ہے کالجز ہے جبکہ اب یہ ایک رہائشی علاقہ ہے اور شہر بھر کی گندگی کو یہاں پر ڈالنا سمجھ سے باہر ہے،انہوں نے کہا کہ یہاں پر شہر کی گندگی ڈالنے سے نہ صرف بیماریاں پھیلے گی بلکہ یہاں کے مکین مشکلات کا شکار ہوں گے،انہوں نے کہا کہ صحت کا انصاف کے دعوے کرنے والے اور ہر وقت انگلستان کی مثالیں دینے والے یہ بتائے کہ باہر ممالک کے ڈمپنگ یارڈ پہاڑوں کے اوپر تو نہیں بنائے جاتے،عجیب بات ہے کہ شہر کی گندگی کو واپس شہر میں ہی پھینکا جا رہا ہے۔انہوں نے خبردار کیا کہ ڈمپنگ یارد کے لئے شہر سے باہر جگہ مختص کی جائے بصورت دیگر وہ اہلیان علاقہ کے ساتھ احتجاج میں سب سے آگے ہوں گی۔