سوات (زما سوات ڈاٹ کام:28دسمبر2017ء)سیکرٹری ریلیف و ریہیبیلیٹیشن ظاہر شاہ نے ریسکیو 1122کے زیر ے تعمیر سٹیشن کا دورہ کیا ، ہر قسم کے امیر جنسی میں سوات کے عوام کو فوری ریلیف دینے کی ہدایات جاری کردی ، انہوں نے کہا کہ ریسکیو 1122کا انعقاد یہاں کے عوام کی بے لوث خدمت کرنا ہے اور یہاں عوام کو ریلیف دینا ہے ، اس میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کریں گے، انہوں نے ریسکیو 1122 کے اہلکاروں پر زور دیا کہ ہر قسم کے ایمر جنسی میں سوات کے عوام کو ریلیف دینی چاہئے، اس موقع پر ریسکیو 1122کے ڈسٹرکٹ ایمر جنسی افیسر ارشد اقبال نے اپنی کارکردگی کے حوالے سے سیکرٹری ظاہر شاہ کو تفصیل سے آگاہ کیا ۔