زرداری،اسفندیار ولی،محمود خان اچکزئی سمیت سب کا احتساب ہوگا،سیراج الحق

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔31جولائی 2017ء )امیر جماعت اسلامی پاکستان سنیٹر سراج الحق نے کہا کہ اگر ایک دن کی حکومت بھی ملی تو ملک میں اسلامی نظام نافذ کریں گے،نواز شریف کو 62, 63کے تحت نااہل کردیاگیاجبکہ جماعت اسلامی نے پانامہ سکینڈل کے 436لوگوں سمیت تمام کرپٹ لوگوں کی لسٹ تیارکرلی ہے۔سوات کی وادی کالام میں شمولیتی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر سیراج الحق نے کہا کہ جماعت اسلامی نے احتساب کا سلسلہ 1996سے شروع کیا ہوا ہے اور اب تک جدوجہد جاری ہے، سب کا احتساب ہوکر رہے گا،انہوں نے کہاکہ استعماری قوتوں نے پاکستان میں اپنے گھوڑے پال رکھے ہیں،پاکستانی سیاست پر چند لوگ رنگ بدل بدل کر قابض رہتے ہیں مگر اب احتساب کا عمل شروع ہوچکا ہے اور لٹیرے سیاست دانوں کا رنگ رزد ہوگیا ہے،انہوں نے کہا کہ آئین سے دفعہ 62۔ 63کو ختم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے جبکہ مریکہ ، ناروے اور دیگر تمام ممالک کے آئین میں یہ دفعات شامل ہیں جو کسی صورت ختم نہیں کئے جا سکتے اور نہ ہم کسی کو ایسا کرنے دیں گے،انہوں نے کہا کہ زرداری بھی تیار رہیں ان کی باری بھی آنے والی ہے، اسفندیار ولی، محمود خان سمیت سب کا احتساب ہوکر رہے گا اور کرپٹ لوگوں کا ٹھکانہ اڈیالہ اور کوٹ لکھپت جیل ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت آئے گی تو مدرسے آباد ہوں گے، تبلیغی جماعتوں کا سلسلہ شروع ہوگا، ناموس رسالت ﷺ پر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا،ہم نے سیاست حضرت محمدﷺ اور حضرت عمرؓ سے سیکھی ہے،ہماری ایک دن بھی حکومت قائم ہوئی تو اسلامی نظام قائم کریں گے،ہماری حکومت میں غریبوں کے لئے روزگار فراہم ہوگا، تعلیم عام ہوگی، بوڑھوں کے لئے بڑھاپا الاؤنس ہوگا جس میں دس ہزار تک ضعیف افراد کو دیا جائے گا۔جلسے سے امیر جماعت اسلامی کے پی کے مشتاق احمد ، تحصیل ناظم حبیب اللہ ثاقب اور دیگر نے بھی خطاب کیا جبکہہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے دیگر پارٹیوں سے مستعفی ہوکر جماعت اسلامی میں شمولیت اختیار کرلی۔

Jamat islamiSeraj-ul-haq