سابق صوبائی وزیر واجد علی خان اور عبداللہ یوسف زئی کو پارٹی کی جانب سے شوکاز نوٹس جاری

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) عوامی نیشنل پارٹی کی جانب سے سابق صوبائی وزیر واجد علی خان اور عبد اللہ یوسف زئی کو شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا، شوکاز پارٹی کے صدر ایمل ولی خان کی ہدایت پر جنرل سیکرٹری سردار حسین بابک نے جاری کیا۔ شوکاز میں لکھا گیا ہے کہ دونوں رہنماء دیگر سیاسی جماعتوں سے خفیہ رابطوں میں ہیں جبکہ پارٹی کارکنان کے پارٹی کے خلاف اکسانے میں بھی ملوث ہیں۔ دونوں رہنماؤں سے تین دن میں جواب طلب کرلیا گیا ہے۔

Awami National Party
Comments (0)
Add Comment