وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر مریم نواز کو کوٹ لکھپت جیل سے سروسز اسپتال لایا گیا جہاں انہوں نے والد نواز شریف سے ملاقات کی۔والد سے ملاقات کے دوران مریم نواز کی طبیعت بھی ناساز ہوگئی جس کے بعد انہیں سروسز اسپتال میں ہی داخل کرلیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نوازشریف وی وی آئی پی روم ایک میں ہیں جبکہ مریم نواز کو وی وی آئی پی روم 2 میں داخل کیا گیا ہے۔اسپتال ذرائع نے بتایا کہ مریم نواز کے مختلف ٹیسٹ کیے جائیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سروسزاسپتال میں مریم نواز کے کمرے کو سب جیل قرار دیا گیا ہے۔