سال2017 میں سوات پولیس کی کامیاب کارروائیاں،کوئیک گرینڈ آپریشن جاری

سوات (زما سوات ڈاٹ کام:31دسمبر2017ء)ضلعی پولیس سربراہ واحد محمود کی خصوصی ہدایات پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ افراد ،مجرمان اشتہاریوں،سماج اور ملک دشمن عناصر کے خلاف کوئیک گرینڈ آپریشن جاری ہے۔ جس میں سپیشل پولیس کمانڈوز ایلیٹ فورس ،آپریشن پولیس ٹروپس ،لیڈیز پولیس،K-9 سکواڈ،بم ڈسپوزل پولیس یونٹ،سپیشل برانچ یونٹ کے اہلکار حصہ لے رہے ہیں،ٓپریشن کے دوراندوران 195مجرمان اشتہاری گرفتار کئے گئے اور اسی دوران 26رائیفلز، شارٹ گن 209، پستول 588، خنجر70، کلاشنکوف29، ڈائنامائیٹ57، ڈیٹونیٹر06، IED 01 ، ایک کلو بارود، کارتوس9972برآمد کئے گئے ہیں جس میں 3715مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے زیردفعہ 55/109میں کاروائی کی گئی ہیں اور 21241افراد کے خلاف انسدادِ کاروائی کی گئی ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق سنیپ چیکنگ کے دوران 11403مشتبہ افراد کو چیک کرکے جس سے 257آرمز ، 2604ایمونیشن ایک کلو بارود برآمد اُن کے خلاف مقدمات درج کئے گئے ہیں۔

DPOPolice