سانحہ اے پی ایس کے حوالے سے سوات میں تقاریب کا انعقاد

سوات (زما سوات ڈاٹ کام :16دسمبر2017ء) سوات میں بھی سانحہ پشاور کی یاد میں تقاریب کا اہتمام کیا گیا،مختلف سکولوں میں شہداء اے پی ایس کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے تقریب منعقد کی گئی جبکہ نشاط چوک مینگورہ میں پختون ایس ایف اور ننگیال پختون تنظیم کی جانب سے شہداء کی یاد میں شمعیں جلائی گئیں اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا،اس موقع پر مقررین نے کہا کہ سانحہ پشاور کے شہداء کو کبھی بھی نہیں بھلایا جا سکتا،ان کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی جبکہ اس تقاریب کا مقصد اُن کے لواحقین کو یہ احساس دلانا ہے کہ اس مشکل وقت میں ہم اُن کے ساتھ ہیں ۔

APSMingoraNPPSF