سبزی منڈی اوڈیگرام میں معمول کے مطابق کام چل رہا ہے،اکرام خان

سوات (زما سوات ڈاٹ کام) تحصیل ناظم بابوزئی اکرام خان نے کہا ہے کہ سبزی منڈی اوڈیگرام میں مقررہ سہولیات موجود ہیں جبکہ منڈی میں روزانہ بنیادوں پر کام بھی ہورہا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اڑھتیوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ ہم نے مینگورہ سبزی منڈی کو سیل کردیا ہے جبکہ وہاں پر غیر قانونی طریقے سے منڈی چلانے کی اجازت کسی کو نہیں، ہم پھر بھی تمام اڑھتیوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ آکر سبزی منڈی اوڈیگرام میں اپنا کاروبار شروع کریں، انہوں نے کہا کہ ہمیں اڑھتیوں کے مشکلات کا احساس ضرور ہے اس مقصد کے لئے اور مشکلات کے ازالے کے لئے ہم دن رات ایک کرکے کام کیا ہے اور یہ میرا وعدہ ہے کہ اڈویگرام میں سبزی منڈی کو کھولنے کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرونگا، اس موقع پر اڑھتیوں نے اپنے مسائل سے تحصیل ناظم کو اگاہ کیا، انہوں نے کہا کہ اب مینگورہ سبزی منڈی میں جو بھی کاروبار کریگا وہ غیر قانونی تصور ہوگا۔

Ikram KhanNazimSabzi MandiTMA
Comments (0)
Add Comment