سبزی منڈی مینگورہ کے آڑھتیوں کا منڈی منتقلی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

سوات (زما سوات ڈاٹ کام۔16اگست2017ء)سبزی منڈی مینگورہ کے آڑھتیوں کا سبزی منڈی کی منتقلی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ، اوڈیگرام میں قائم سبزی منڈی کسی بھی لحاظ سے موزون نہیں ، سبزی منڈی کے 115لائسنس ہولڈرز میں سے94لائسنس ہولڈرز کسی صورت اوڈیگرام کی سبزی منڈی کو منتقل ہونے کیلئے تیار نہیں ، ان خیالات کا اظہاراتحاد ایسو سی ایشن سبزی منڈی مینگورہ کے صدر صاحب جمال ،آل سوات فروٹس اینڈ سبزی منڈی آڑھتی ایسو سی ایشن کے صدر شیر عالم اور ملک محمد حسن نے سوات پریس کلب میں پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر آڑھتیوں کے دیگر عہدیدار خورشید خان اور دیگر عہدیدار وں کے ساتھ 94لائسنس ہولڈرز آڑھتی بھی موجود تھے ، انہوں نے کہا کہ کمیٹی کے فیصلے کے اعلان سے پہلے اوڈیگرام میں آج سبزی منڈی کا افتتاح غیر قانونی اور سراسر ناانصافی ہے جس کے خلاف یوسی شاہدرہ کے تحصیل کونسلر شاہد علی خان نے پاکستان تحریک انصاف مینگورہ سٹی کے جنرل سیکرٹری شپ سے استعفیٰ بھی دیا ہے ، انہوں نے کہا کہ تحصیل ناظم بابوزئی اکرام خان اور ٹی ایم اے حکام نے 100لائسنس ہولڈروں کے مرضی کے خلاف چار آڑھتیوں کی ایما پر غیر موزون مقام اوڈیگرام میں سبزی منڈی قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لئے ہم کسی صورت تیار نہیں انہوں نے کہا کہ ہم تختہ بند میں 94آڑھتیوں کی مرضی سے تیار ہونے والی سبزی منڈی کے لئے ٹی ایم اے کے تمام شرائط ماننے کے لئے تیار ہیں ، انہوں نے کہا کہ سوات کے ممبران اسمبلی مذاکراتی کمیٹی کے فیصلے تک اوڈیگرام میں غیر قانونی پرائیویٹ سبزی منڈی کے افتتاح میں شرکت نہ کریں۔

ProtestVegetable Market