سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔16ستمبر2017ء )تحصیل ناظم بابوزئی اکرام خان نے کہا ہے کہ سبزی منڈی کی اوڈیگرام منتقلی جلد ہوگی ، غیر قانونی یا ذاتی منڈی کی کسی کو اجازت نہیں دی جائیگی ، میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ مینگورہ شہر میں ٹریفک بوجھ کو کم کرانے کے لئے سبزی منڈی اور جنرل بس سٹینڈ کی شہر سے باہر منتقلی ناگزیر ہوگئی ہے اور اس سلسلے میں اوڈیگرام میں نیو سبزی منڈی کا قیام عمل میں لایا جاچکا ہے اور تمام تر انتظامات مکمل ہوگئے ہیں جس میں جلد منتقلی شروع ہوجائیگی ، انہوں نے کہا کہ کسی کو غیر قانونی اور ذاتی منڈی کھولنے کی اجازت نہیں دی جائیگی اور ان کے خلاف سخت ایکشن لیا جائیگا ۔