سبزی منڈی کے اڑتھیوں کا منڈی اوڈیگرام منتقلی کی حمایت کا اعلان

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔23ستمبر2017ء )سبزی منڈی کے اکثریتی اڑھتیوں کا متفقہ طور پر نیو سبزی منڈی میں منتقل ہونے کا اعلان ، اڑھیتوں کے تحفظ اور انکے مفاد کے لئے تمام تر وسائل بروئے کر لائے جائیں گے ، ان خیالات کا اظہار انجمن تحفظ اڑھتیان ایسو سی ایشن سبزی وفروٹ منڈی مینگورہ کے صدر حاجی علی محمد نے اڑھتیوں اور چابڑی فروشوں کے ایک اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ ہماریجدوجہد برادری کی حقوق کا تحفظ کرنا ہے اور برادری کے وسیع تر مفاد کی خاطر تحصیل میونسپل ایڈ منسٹریشن بابوزئی ٹی ایم اے کے ساتھ تفصیلی بات چیت کے نتیجے میں ہم نے نیو سبزی و فروٹ منڈی مینگورہ کو اوڈیگرام منتقل کرنے کے فیصلے کی حمایت کی ،اجلاس سے جنرل سیکرٹری رحمت علی ، جائنٹ سیکرٹری نواب علی ، چابڑی فروش یونین کے صدر اعتبار گل ، سابقہ صدر حیدر علی اور دیگر مقررین نے خطاب کیا ، صدر حاجی علی محمد نے کہا کہ اوڈیگرام فروٹ سبزی منڈی کی حمایت کا اعلان کرتے ہیں ، اس موقع پر چابڑی فروش یونین کے صدر اعتبار گل اور سابقہ صدر حید رعلی نے حاجی علی محمد کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم چاپڑی فروش جن کی تعداد ہزاروں میں ہیصدر حاجی علی محمد جو کہیں گے وہ ہمیں منظور ہوگا اور ہم سب اس پر متفق ہے کہ ہم اوڈیگرام فروٹ و سبزی منڈی موجودہ حالا ت میں موزوں جگہ پر ہے۔

Vegetable Market