سوات(زما سوات ڈاٹ کام)وادی سوات میں سردی جاتے جاتے واپس لوٹ آئی ۔ بارش اور برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ مینگورہ شہر سمیت سوات کے دیگر میدانی علاقوں میں دوسرے روز بھی بارش کا سلسلہ جاری رہا جس کے باعث سردی جاتے جاتے واپس لوٹ آئی ہے اور لوگوں نے گرم کپڑے اور جیکٹس دوبارہ پہن لئے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ کالام ،مہوڈنڈ اور اتروڑ میں کل سے وقفے وقفے سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ بارش اور برفباری کی وجہ سے موسم ایک مرتبہ پھر سرد ہوگیا ہے اور لوگوں نے گرم کپڑوں اور کمبل کا استعمال شروع کردیا ہے۔