سوات(زما سوات ڈاٹ کام :08جنوری2017ء) کبل کے علاقہ سرسینئی میں ڈائنا کی ٹکر سے چھ سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا،پولیس کے مطابق سوات کی تحصیل کبل کے علاقہ سر سینئی میں تیزرفتار ڈائنا گاڑی نے سڑک کنارے چھ سالہ اذان ولد محمد خورشید کو ٹکر ماردی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا،پولیس نے گاڑی ڈرائیور کو گرفتار کرک رپورٹ درج کرلی۔