سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 13 جون 2018ء) پی ٹی آئی نے شہباز شریف کے خلاف مضبوط امیدوار لانے پر غور ، تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے شہباز شریف کے سوات سے کاغذات جمع کرانے کے بعد اپنا امیدوار تبدیل کرنے پر غور شروع کردیا ہے، ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 3 پر سلیم الرحمان کو تبدیل کرنے کیلئے غور کررہی ہے،ذرائع کے مطابق مسلم لیگ کے صدر شہباز شریف نے اسی حلقہ سے کاغذات جمع کرائے ہیں، جس کے بعد اب پی ٹی ائی مضبوط امیدوار کو شہباز شریف کیخلاف ٹکٹ دینے پر غور کررہی ہے۔