سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 27 اپریل 2018ء) وادی سنگر میں ڈائنا گاڑی الٹ گئی،جس کے نتیجہ میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دو افراد شدید زخمی ہوگئے پولیس سٹیشن کوکارئی کے مطابق وادی سنگر میں ڈائنا گاڑی الٹ گئی جس میں ڈرائیور رضا خان ولد امیر مقام موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا، جبکہ دو افراد حادثہ میں زخمی ہوگئے ہیں جن کو فوری طبی امداد کیلئے سیدو شریف ہسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔جہاں پر ان کی حالت تسلی بخش بتائی جاتی ہے۔