سوات (زما سوات ڈاٹ کام :18نومبر2017ء) مینگورہ کے علاقہ سنگوٹہ میں بائیس سالہ نوجوان کی لاش برآمدکرلی گئی جسے فائرنگ کر کے قتل کیا گیا،پولیس کے مطابق مینگورہ کے نواحی علاقہ سنگوٹہ طورطم میں پرائمری سکول کے قریب بائیس سالہ نوجوان زربلند ولد عمل خان سکنہ افغانستان حال بنڑ مینگورہ کی لاش برآمد کی گئی جسے فائرنگ کر کے قتل کیا گیا تھا،پولیس کا کہنا ہے کہ لاش کے قریب ہائیکنگ میں استعمال ہونے والا بیگ بھی ملا ہے جسے پولیس نے تحویل میں لے کر مزید تفتیش شروع کردی ہے۔