سوئی گیس کے نام پر عوام کو ورغلا یا جا رہا ہے، شہزادہ شہریار امیر زیب

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 20 مئی 2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما شہزادہ میانگل شہریار امیرزیب نے کہا ہے کہ سوئی گیس کے نام پر سوات کے عوام کو ورغلا یا جارہا ہے۔ اگر یہ لوگ مخلص ہوتے، تو آج شانگلہ کے گھر گھر میں سوئی گیس کی سہولت موجود ہوتی۔ یہ لوگ اپنے علاقہ میں کسی قسم کی ترقی نہیں لائے۔ البتہ سوات کو بدلنے کے دعوے کررہے ہیں۔اہلیانِ مرغزار اور اسلامپور کو بھی سوئی گیس کے برائے نام منصوبے دکھا کران سے ووٹ بٹوڑنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ حالانکہ کئی ماہ قبل لایا جانے والا پائپ زنگ آلود ہوچکا ہے۔ ان خیا لات کا اظہار انہوں نے مرغزار میں شمولیتی تقریب سے اپنے خطاب میں کیا

دھوکہسوئی گیسکے نام پرگیسورغلا
Comments (0)
Add Comment