سوات،آٹھ سال قبل ڈکیتی کرنے والا ملزم انٹرپول کے ذریعے گرفتار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام:31اکتوبر2017ء)سوات پولیس کی کارروائی،مٹہ بینک میں8سال قبل ڈکیتی کرنے والے ملزم کو انٹر پول کے ذریعے سعودی عرب سے گرفتار کرکے سوات منتقل کردیا، تفتیش شروع، مٹہ پولیس کے مطابق ملزم ابراہیم ولد ہدایت الرحمان نے سال 2009 کی کشیدگی کے دوران مٹہ کے یو بی ایل بینک میں ساتھیوں کے ہمراہ ڈکیتی کی واردات کی تھی اور بینک عملے سے دو عدد سرکاری بندو ق بھی ساتھ لے گیا تھا جس پر اس کے خلاف زیر دفعات457,380,506,148,149مقدمات درج تھے، اس دوران ملزم بیرون ملک فرار ہوگیا تھا جس پر سوات پولیس نے انٹر پول سے رابطہ کرکے اسے سعودی عرب سے گرفتا ر کرکے گزشتہ روز سوات منتقل کردیا، پولیس نے ملزم ابراہیم کو میڈیا کے روبر و پیش کردیا ، ملزم سے حقائق اُگلنے والے کے لئے تفتیش کی جارہی ہے ۔

ArrestedInterpolmattaPolice