سوات،ایک عرصہ بعد دھماکہ،لوگ خوف کا شکار،سرچ آپریشن جاری

سوات(زما سوات ڈاٹ کام:03فروری2018) سوات میں ایک عرصہ بعد خودکش دھماکہ نے لوگوں میں خوف وہراس پھیلا دیا، گزشتہ کئی سالوں سے سوات میں حالات پر امن رہے اور کسی قسم کا ناخوشگوار واقعہ رونما نہیں ہوا،ہفتہ کے روز کبل کے علاقہ شریف آباد میں آرمی یونٹ پر ہونے والے خودکش حملہ کی وجہ سے لوگوں میں شدید خوف وہراس پھیلا گیا ہے۔دوسری جانب سے دھماکہ کے بعد سیکورٹی اہلکاروں نے مختلف شاہراہوں پر گاڑیوں کی تلاشی شروع کر دی اور ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں شاہراہوں پر نکل کر سیکورٹی اہلکار گاڑیوں کی تلاشی لیتے رہے۔

AmryKabalSecuirtySuicide Blast