سوات،بحریہ دسترخوان کیلئے بلڈنگ بحریہ ٹاؤن انتظامیہ کے حوالے کردی گئی

سوات (زما سوات ڈاٹ کام:13فروری2018) سوات میں بحریہ دسترخوان کیلئے بلڈنگ بحریہ ٹاؤن انتظامیہ کے حوالے کر دیا گیا ، تزئین و آرائش کاکام شروع ، ضلع ناظم محمد علی شاہ اور ڈیڈک کمیٹی کے نمائندہ تحصیل کونسلر عدنان خان نے باقاعدہ چابیاں بحریہ دسترخوان سوات کے انچارج محمد طارق خان کے حوالے کر دی گئی ، گزشتہ روز سنٹرل ہسپتال سیدوشریف میں تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ضلع ناظم محمد علی شاہ ، ڈیڈک کمیٹی کے نمائندہ تحصیل کونسلر عدنان خان اور دیگر نے شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ضلع ناظم محمد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ہم بحریہ ٹاؤن انتظامیہ کے مشکور ہی جنہوں نے بحریہ دستر خوان کا آغاز کیا جس سے غریب مریضوں کے ساتھ آنے والے لواحقین کو کھانے کی سہولت میسر ہو گی انہوں نے بحریہ دسترخوان سوات انتظامیہ کے ساتھ ہر قسم تعاون کی یقین دہانی کرائی اس موقع پر بحریہ دستر خوان انچارج محمد طارق خان کا کہنا تھا کہ روزانہ 5000افراد کو مفت دوپہر اور شام کا کھانا فراہم کیا جائے گا اور جو بلڈنگ ہمیں حوالہ کی گئی ہے اس کے تزئین اور آرائش کاکام شروع کر دیا گیا ہے بہت جلد بحریہ دستر خوان سجے گا ۔

Bahria TownDastarkhwanSaidu Hospital