سوات(زما سوات ڈاٹ کام:14 مارچ2018)سوات کے علاقے بیش بنڑ میں نالے میں بہنے والے نوجوان کی لاش نکال لی گئی۔ ریسکیو1122کے ترجمان کے مطابق گذشتہ روز بارشوں کے دوران چوبیس سالہ نوجوان شعیب ندی میں بہہ کر لاپتا ہوگیا تھا جس کی لاش گذشتہ روز ریسکیواہلکاروں اور مقامی افراد نے نکال لی جسے بعدازاں مقامی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا ۔