سوات (زما سوات ڈاٹ کام:28فروری2018) حاجی بابا سکول خودکش دھماکہ کے دس سال مکمل ہوگئے، دھماکہ میں94افراد شہید جبکہ سو سے زائد زخمی ہوئے تھے، سوات کے مرکزی شہر مینگورہ کے علاقہ حاجی بابا کے ہائی سکول میں 28فروری2008کو خودکش دھماکہ اس وقت ہوا تھا جبکہ شہید ڈی ایس پی جاوید اقبال کی نماز جنازہ ادا کی جارہی تھی، خود کش دھماکہ میں94افراد شہید جبکہ سو سے زائد زخمی ہوئے تھے، حاجی بابا خودکش دھماکہ نے پورے سوات کو سوگورکیا تھا اور کئی مہینوں تک ہر محلے اور ہر گلی سے آہیں اور سسکیاں سنائی دے رہی تھی، دھماکہ میں شہید ایک نوجوان کے والد نے بتایا کہ وہ دن قیامت سے کم نہیں تھا جب ہمیں پتہ چلا کہ نماز جنازہ میں خودکش دھماکہ ہوا جب ہم وہاں پہنچے تو لوگوں کے اعضاء بکھرے پڑے تھے جبکہ ہر کوئی اپنے رشتہ داروں اور پیاروں کی تلاش میں سرگرداں تھا۔ حاجی باباخود کش دھماکہ کو دس سال مکمل ہو گئے جبکہ آج بھی لوگ اس تاریک رات کو یاد کرتے رہتے ہیں۔