سوات،دھڑ جُڑے جڑواں بچوں کی پیدائش،علاج پر 60 لاکھ کا خرچہ

سوات(زما سوات ڈاٹ کام:15مارچ2018) سوات میں دھڑ جڑے جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی ہے،ڈاکٹروں نے سنگا پور میں آپریشن کرنے کا مشورہ دیا ہے، ذرائع کے مطابق مینگورہ کے نواحی علاقہ کوکارئی میں فضل کریم نامی شخص کے دو جڑواں بچے پیدا ہوئے ہیں جن کے دھڑ ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں ڈاکٹروں نے بچوں کا آپریشن ضروری قراردیتے ہوئے سنگاپور میں آپریشن کرانے کا مشور ہ دیا ہے۔ بچوں کے آپریشن پر 60 لاکھ روپے تک خرچہ آئے گا۔ بچوں کے والد فضل کرم نے حکومت اور مخیر حضرات سے اپیل کی ہے کہ ان کے بچوں کاعلاج کراکر ان کی زندگی کو بچایا جائے۔

hospitalKidsKokarai