سوات،شموزئی میں معمر ذہنی مریض شخص کی لاش برآمد

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔09ستمبر2017ء )سوات کے علاقے شموزئی میں معمر ذہنی مریض شخص کی لاش برآمد کرلی گئی، پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ روز پولیس کو دریائے سوات کے کنارے شموزو پل کے قریب ایک لاش کی اطلاع ملی جس پر پولیس نے جائے وقوعہ پہنچ کر لاش قبضے میں لے کر شناخت کے لئے اسپتال منتقل کی جہاں پر اس کی شناخت مقامی شخص عبداللہ کی حیثیت سے ہوئی جس کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ متوفی ذہنی مریض تھا، شناخت ہونے پر پولیس نے لاش تدفین کے لئے ورثاء کے حوالے کردی۔

BarikotDead bodyShamozai