سوات،مختلف حادثات میں سات سالہ بچی جاں بحق جبکہ چار افراد زخمی ہو گئے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام:17مارچ2018)سوات میں مختلف ٹریفک حادثات کے دوران ایک بچی جاں بحق جبکہ 4افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق مٹہ کے علاقہ بیدرہ کے مقام پر تیز رفتار فلائنگ کوچ کی ٹکر سے سات سالہ تمنا دختر عجب خان شدید زخمی ہوگئی جسے طبی امداد کے لئے مٹہ اور بعدازاں سیدوشریف اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔ علاقہ سربانڈہ کے مقام پر ڈمپر گاڑی الٹنے سے دو افراد رحمت علی اورلطیف الرحمان زخمی ہوگئے۔ کالج چوک مٹہ میں فلائنگ کو چ کی ٹکر سے دو افراد عبدالرحمان اور دوست محمد زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

Accidentdeadinjured