سوات،منشیات فروش گرفتار،106 گرام ہیروئن اور530 گرام چرس برآمد

سوات(زما سوات ڈاٹ کام۔28جولائی2017ء) سوات پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران دو منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے 106گرام ہیروئن اور530گرام چرس بر آمد کر لی،پولیس ذرائع کے مطابق ڈی ایس پی مدین سرکل شوکت خان کی نگرانی میں ایس ایچ او بحرین امتیاز خان نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم شیر خان ولد محمد علی کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے530گرام چرس بر آمد کرلی،اسی طرح ڈی ایس پی سٹی حبیب اللہ خان کی نگرانی میں ایس ایچ او رحیم آباد اقبال نسیم نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش سیراج الدین ولد سربلند سکنہ راجہ آباد کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے106گرام ہیروئن بر آمد کر لی ہے،دونوں منشیات فروشوں کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہیں۔

ArrestedPolice