سوات،مین شاہراہ کی ذد میں آنے والے درختوں کی نیلامی

سوات (زما سوات ڈاٹ کام:31اکتوبر2017ء)سوات کے مین شاہراہ کے توسیع کی زد میں آنے والے درختوں کی نیلامی کامیابی سے مکمل ہو گئی، لنڈاکے سے بلوگرام کے مین روڈ پر درختوں جس میں پاپلر ،شیشم ،بکائن ایلنتھس شامل تھے کو کامیاب بولی دہندگان کو دے دئے گئے، ڈی ایف او سوات شاہ حسین خا ن، ڈی ایف او ملاکنڈ پرویز حنان، ایس ڈی ایف او محمد اقبال خان کے علاوہ بڑی تعداد میں ٹھیکیداروں نے بولی میں حصہ لیا،بولی شفاف طریقے سے ٹھیکیداروں کی موجودگی میں فارسٹ ریسٹ ہاؤس شگئی میں کی گئی۔

DFOForestGT Road