اشتہار

سوات،نوازشریف کڈنی اسپتال میں پہلی بار گردوں کے کینسر اور پتھریوں کا کامیاب آپریشن

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 18 اپریل 2018ء ) نوازشریف کڈنی اسپتال سنگوٹہ سوات میں صوبے کی تاریخ میں پہلی بار لیپروسکوپک کے ذریعے گردوں کے کینسر اور پتھریوں کے کامیاب آپریشن کئے گئے۔ امریکہ اور برطانیہ سمیت دنیا کے مختلف ممالک سے آئے ہوئے ڈاکٹروں نے آپریشن لائیو دکھا کر ملک بھر سے آئے ڈاکٹروں کو تربیت بھی دی۔ سوات کی تاریخ میں پہلی بار یوروکان کی عالمی کانفرنس ہوئی۔ نوازشریف کڈنی اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر غلام رحمانی کے مطابق سہ روزہ کانفرنس میں امریکہ اور برطانیہ سمیت 8 ممالک کے یورالوجسٹ ماہر پروفیسر شرکت کررہے ہیں۔ کانفرنس میں پاکستان بھر سے بھی 60 یورالوجسٹ سرجن شریک ہیں۔ کانفرنس کے دوران امریکہ اور برطانیہ سے آئے ہوئے ماہر ڈاکٹروں نے گردوں کے کینسر اور پتھریوں کے لیپروسکوپیک کے ذریعے کامیاب آپریشن کئے جو کانفرنس میں شریک ڈاکٹروں کو لائیو دکھائے جاتے رہے۔ ماہرین کے مطابق یہ طریقۂ علاج بیرون ملک لاکھوں جبکہ پاکستان میں صرف چند ہزارروپے میں ہی ممکن ہے برطانیہ کے پروفیسرڈاکٹر متین شریف، پروفیسرڈاکٹر محمد شمیم خان، امریکہ کے پروفیسر ڈاکٹر سلیم آفریدی، آئر لینڈکے پروفیسر ڈاکٹر ندیم بن نصرت اور دیگر ماہر ڈاکٹروں نے گردوں کے جدید طرز آپریشنز میں حصہ لیا۔

اشتہار

آپریشناسپتالاوربارپتھریوںپہلیدکھایاڈاکٹروںسواتکاکامیابکڈنیکینسرکےگردوںلائیومیںنوازشریفنے
Comments (0)
Add Comment

اشتہار