سوات،واٹر سپلائی اینڈ سنیٹیشن کمپنی اور محکمہ بلدیات کے زیر اہتمام سیمنار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام:31جنوری2018ء) سوات میں واٹر سپلائی اینڈ سنیٹیشن کمپنی اور محکمہ بلدیات کے زیر اہتمام سیمنار کا انعقاد ، ضلعی انتظامیہ کے افسران ، بلدیاتی نمائندوں اور عام لوگوں کی شرکت ، سیمنار کا مقصد عوام میں صفائی کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا تھا ، سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے ضلع ناظم محمد علی شاہ ، ڈی سی سوات عامر آفاق ، اے ڈی لوکل گورنمنٹ سوات ڈاکٹر سردار الملک اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے ماحول کو صاف و ستھرا رکھنا چاہیئے ، کوڑا کرکٹ نالیوں اور گلیوں میں نہیں پھینکنا چاہیئے اور ہم سب کو ملکر اپنے سوات کو صاف ستھرا بنانا چاہیئے ، صفائی مہم کے ساتھ ساتھ یہ بات قابل غور ہے کہ ہم خود بھی پلاسٹک تھیلوں کے استعمال سے گریز کریں اور دوسروں کو بھی اسکی ممانعت کرنے چاہیئے ، ماحول کو صاف و ستھرا رکھنے میں ہم سب پر بھاری ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں ، روزانہ 10ٹرک گند صرف مینگورہ خوڑ میں ڈالی جاتی ہے ، جس سے خوڑ میں مچھلیاں ہلاک جبکہ انسانوں کو مہلک امراض لاحق ہوتے ہیں ، تقریب میں ڈپٹی آٹارنی جنرل قاضی ملک احمد خان ، ضلع وتحصیل کونسلرز ، این جی اوز کے حکام ، اسسٹنٹ کمنشر اور دیگر نے بھی شرکت کی ، مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے جسم ، پانی ، ماحول ، پودوں اور تمام شعبوں میں صفائی پر توجہ دینا ہوگی ، سوات کے قدرتی حسن ، جنگلات ، دریا، آبشاریں وغیرہ کو صاف رکھنا ضروری ہے ، ماحول کو صاف رکھنے کیلئے ہمیں جنگلات کو بھی بچانا ہوگا ، اختر خان ایڈوکیٹ نے کہا کہ ویلج کونسلوں ، تحصیلوں اور ٹی ایم اے کے ساتھ ڈبلیوایس ایس سی کو علحٰیدہ طور صفائی کی مد میں فنڈ نگ کی جارہی ہے ، مقررین نے کہا کہ ہمیں کوڑا کرکٹ کو جلانے کے بجائے ہمیں اسکو اچھی طرح تلف کرنے پر توجہ دینا چاہیئے ، انہوں نے کہا کہ ہمارا فرض ہے کہ ہم گندگی صرف ڈسٹبین میں ڈالیں اور موحول کو گندہ و آلودہ سے بچانے کیلئے کردار ادا کیا جائے ، ماہ میں ایک دن صرف صفائی کرنا ہوگی ، علاقوں کی سطح پر بھر پور صفائی کے مقابلے کئے جائیں گے ، بہتر کارکردگی پر حوصلہ افزائی کی جائیگی ، سیمنار میں سیف الدین حیدر کی تیارہ کردہ ویڈیو بھی دکھائی گئی، سوات روزانہ 92لیٹر پانی ضائع ہونے کا سلسلہ جاری ہے ، کم سے کم پانی کا استعمال کرنا چاہیئے ، پلاسٹک بیگ استعمال سے ناقص اثرات مرتب ہوتے ہیں ، دریا ئے سوات میں گندگی ڈالنے کے باعث مچھلی متاثر ہوا ہے ، اس سلسلے میں پانی میں اور خود ختم ہونے والے شاپنگ بیگز وغیرہ متعارف کرا دیئے گئے ہیں

SeminarWSSC