سوات(زما سوات ڈاٹ کام:26اکتوبر2017ء) پیسکو میں بھر تیوں پر بابندیوں کے خلاف واپڈا ہاؤس سوات نے غیر معینہ مدت تک قلم چھوڑ ہڑتال جاری رکھنے اورا حتجاجی تحریک اعلان کردیا۔ واپڈا ہاؤس سوات پیسکو میں بھر تیوں کے خلاف مکمل قلم چھوڑ ہڑتال کی گئی ، اس دوران واپڈا ہاؤس کے ملازمین نے کوئی کا م نہیں کیا جس کی وجہ سے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ، بعد ازا پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکز یونین ضلع سوات کے زونل چیئرمین عمر علی ، ڈویژنل چیئرمین رفیع اللہ خان ، عبدالغفور بابا ، بخت محمد خان ، ظفر علی ناز وار عبدالقیوم بابا نے سوات پریس کلب میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ سوات میں62 فیصد سٹاف کی کمی ہے اور 2018میں مزید 40فیصد سٹاف ریٹائرڈ ہورہے ہیں جس کی وجہ سے ایک طرف صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے تو دوسری طرف کام کا بوجھ زیادہ ہونے کی وجہ سے حاد ثات روزکا معمول بن گئے ہیں ، اسلئے بھرتیوں سے فوری طور پر پابندی ہٹاکر نئی بھرتیوں کا آغاز کیا جائیں تاکہ واپڈا ملازمین کے ساتھ ساتھ صارفین کی بھی مشکلات کا خاتمہ ہوسکیں، اگر فوری طور پر ہمارا مطالبہ نہیں مانا گیا تو احتجاجی تحریک شروع کریں گے۔