اشتہار

سوات،پولیس اسٹیشن پر حملہ کرنے والے دس خواجہ سرا جیل منتقل

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ) مینگورہ پولیس اسٹیشن پر حملہ کرنے والے دس خواجہ سراؤں کو جیل بھیج دیا گیا۔ پولیس کے مطابق گزشتہ روز مینگورہ پولیس سٹیشن میں خواجہ سراؤں کی رپورٹ نہ درج کرانے پر خواجہ سراؤں نے احتجاج کیا تھا اور پولیس اسٹیشن مینگورہ پر حملہ کیا تھا۔ مشتعل خواجہ سراؤں نے مینگورہ تھانے پر پتھروں اور اینٹوں سے حملہ کیا جس کی وجہ سے سیدو شریف، مینگورہ روڈ ٹریفک کے لیے بند ہوگئی تھی۔

خواجہ سراؤں کا کہنا تھا کہ ہم پر پچھلے رات کو حملہ آوروں نے فائرنگ کی۔ پولیس نے ملزمان کو چھوڑ دیا تھا۔ پولیس اسٹیشن پر حملہ کرنے والے خواجہ سراؤں کو پولیس نے گرفتار کیا تھا اور آج عدالت میں پیش کیا تھا جس کے بعد عدالت نے دس خواجہ سراؤں کو جیل بھیج دیا۔

اشتہار

ArrestedMingoraPoliceShemale
Comments (0)
Add Comment

اشتہار