سوات،کالجوں میں اساتذہ کا بائیکاٹ،طلباء سراپا احتجاج بن گئے

سوات (زما سوات ڈاٹ کام :10اکتوبر2017ء) سوات کے کالجوں میں اساتذہ کا بائیکاٹ جاری،طلباء کا قیمتی وقت ضائع ہونے لگا،ضلع بھر کے طلباء سراپا احتجاج بن گئے،صوبائی حکومت کی جانب سے سرکاری کالجوں کی نجکاری کے خلاف اساتذہ کا بائیکاٹ تا حال جاری ہے جس کی وجہ سے اساتذہ کلاسز نہیں لے رہے اور طلباء کا قیمتی وقت ضائع ہورہا ہے،کالجوں کی نجکاری اور اساتذہ کے بائیکاٹ کے خلاف ضلع بھر کے کالجوں کے طلباء سراپا احتجاج بن گئے ہیں۔ جہانزیب کالج،مٹہ ڈگری کالج،ڈگری کالج مینگورہ ،کبل،مدین اورخوازہ خیلہ کالج کے طلباء نے احتجاجی مظاہرے بھی کئے،طلباء کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت کی جانب سے سرکاری کالجوں کی نجکاری کے خلاف اساتذہ کلاسز نہیں لے رہے اور ہمارا قیمتی وقت ضائع ہو رہا ہے،طلبا کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت فوری طور پر نجکاری کا فیصلہ واپس لیں تاکہ اساتذہ اپنا بائیکاٹ ختم کریں اور طلباء کا قیمتی وقت ضائع ہونے سے بچ جائے۔

CollegesProteststudents