سوات،کبل خودکش دھماکہ میں زخمی ہونے والے سات فوجی جوان دم توڑ گئے،تعداد گیارہ ہو گئیں

سوات( زما سوات ڈاٹ کام:03فروری2018ء) سوات کی تحصیل کبل کے علاقہ شریف آباد میں خودکش دھماکہ کی نتیجے میں کیپٹن سمیت گیارہ فوجی جوان شہید جبکہ 13 زخمی ہو گئے، زخمیوں کو طبی امداد کے لئے خوازہ خیلہ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے،آئی ایس پی آر کے مطابق سوات کی تحصیل کبل کے علاقہ شریف آباد میں آرمی بیس کیمپ کے قریب گراؤنڈ میں خود کش دھماکہ ہوا، خود کش دھماکہ اس وقت ہوا جب سیکورٹی اہلکار گراؤنڈ میں والی بال کھیل رہے تھے جس کے نتیجے میں گیارہ فوجی جوان جاں بحق جبکہ 13 زخمی ہو گئے ہیں۔دھماکہ کے بعد سیکورٹی فورسز نے کرفیو نافذ کر کے علاقہ کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔سیکورٹی ذرائع کے مطابق شہید ہونے والوں میں کیپٹن جازیب بھی شامل ہیں۔

ArmyKabalSuicide Blast