سوات، بارامہ کی مین شاہراہ پر با اثر افراد کا قبضہ

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) مینگورہ کے علاقہ بارامہ میں قبضہ مافیا گروپ سرگرم ہوگیا ہے،گھروں کے مالکان نے سڑکوں پر قبضہ کرنا شروع کردیا۔ذرائع کے مطابق محلہ آکبرآباد بارامہ میں سڑک کے کنارے نئے بننے والے گھروں کے مالکان نے سٹرکوں پر قبضہ شروع کردیا ہے گھروں کیلئے سیڑھیاں اور پشتے سڑک میں ہی بنائی گئی ہے جس کی وجہ سے سڑک پرگاڑیوں کا گزرنامشکل ہوگیا ہے۔

علاقہ مکین کے مطابق دو تین مرتبہ اس حوالے گھروں کے مالکان سے بات کی گئی لیکن وہ بات ماننے کو تیا ر نہیں اور ساتھ میں بدمعاشیاں بھی کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کئی مرتبہ ڈی سی سوات کو آگاہ کیا گیا لیکن ان کی جانب سے بھی کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ آئے روز بارامہ کے مین سڑک کے کنارے نئے مکانات تعمیر ہو رہے ہیں جومسلسل اپنی حدوں سے تجاوز کر رہے ہیں اور شاہراہ تنگ ہوتی جا رہی ہے۔ علاقہ مکینوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ مذخورہ قبضہ گروپ کے خلاف کارروائی کریں۔

BaramaRoad
Comments (0)
Add Comment