سوات(زما سوات ڈاٹ کام) غیر قانونی رکشوں کی وجہ سے ضلع سوات میں ٹریفک کی روانی میں خلل اور ٹریفک جام کا نوٹس لیتے ہوئے ضلعی انتظامیہ نے سوات میں موجود رکشوں کو روڈ پرمٹ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکم نامہ جاری کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ جنید خان نے دیگر اضلاع سے رکشوں کی سوات منتقلی پر بھی پابندی لگا دی ہے۔ اسی طرح رکشہ سازی اور فروخت پر بھی پابندی لگائی گئی ہے۔ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ دوسرے اضلاع سے رکشوں کی سوات منتقلی سے ٹریفک کے سنگین مسائل جنم لے رہے ہیں جس کی وجہ سے ٹریفک جام معمول بن گیا ہے۔ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ٹریفک جام ہونے سے عوام کو بلعموم اور مریضوں کو بلخصوص شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ پابندیاں دفعہ 144 کے تحت لگائی گئی ہیں جس کا اطلاق 60 دنوں کے لئے ہوگا اور خلاف ورزی کی صورت میں سیکشن 188 پی پی سی کے تحت کاروائی ہوگی